دنیا بھر کی صحافی یونینوں کی تنظیم انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس نے پاکستان کے مختلف اخباری اداروں اور ٹیلی وژن چینل کی جانب سے صحافیوں اور اخباری کارکنوں کی برطرفیوں پر احتجاج کیا ہے اور میڈیا مالکان سے کہا ہے کہ وہ اپنے کارکنوں کے ساتھ احترام سے پیش آئیں اور ملک کے مزدور قوانین کی پاسداری کریں۔
آئی ایف جے نے دعوی کیا ہے کہ اسے میڈیا کے جن اداروں کے سیکڑوں صحافیوں اور اخباری کارکنوں کی اچانک برطرفیوں کی شکایات ملی ہیں ان میں ٹی وی چینلز ڈان نیوز، نیوز ون، چینل فائیو، آج، جیو، سماء کے علاوہ اخبارات آج کل، جناح، خبریں، دی پوسٹ، الشرق اور پاکستان آبزرور شامل ہیں۔
'مالکان کو اپنے سرمایہ کاروں کو یہ بات سمجھانی چاہیے کہ ایسی کمپنیاں ہی ان کے مفاد میں ہیں جو اپنے عملے پر سرمایہ لگاتی ہیں نہ کہ وہ جو مختصر مدت کے لئے پیسے بچانے کی خاطر ملازمتوں میں کٹوتی کرتی ہیں۔‘
اس سے بڑھ کر منافق زمانے میں نہیں قتیل
ReplyDeleteجو ظلم تو سہتا ہے بغاوت نہیں کرتا
ہم صحافی ایک دوسرے کےساتھ کیا کرتے ہیں یہ سب جانتے ہیں ہم ہی اخباری اور چینل مالکان کے ساتھ مل کر اپنے ہی ساتھیوں کی جڑیں کاٹتے ہیں